سرائے مغل(نامہ نگار) سات سالہ بچی اور ایک اٹھارہ سالہ لڑکے سے دو اباشوں کی زیادتی کی کوشش‘ مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 7 سالہ (پ )گلی میں کھیل رہی تھی کہ اسی دوران گاؤں کا اوباش نوجوان احمد جنجوعہ اسے اپنی حویلی مویشیاں میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کرنے لگا۔ بچی کی چیخ و پکار سن کر دوسرے لوگ آئے تو اوباش بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔دوسرے واقع میں نواحی موضع روڈے کا رہائشی اٹھارہ سالہ (ا) گلی میں جا رہا تھا کہ اوباش سرفراز ااسے نزدیکی حویلی مویشیاں میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کرنے لگا۔شور مچانے پر اوباش موقع سے بھاگ گیا۔