تحریک انصاف عوامی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے:افضال حیدر  

Jun 27, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوامی فلاح و بہبود اور قومی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے اور اس ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر بھرپور جدوجہد کر رہی ہے ہم پاکستان کے عوام کو متحد رکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پارٹی قیادت نے تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ یکساں آواز اٹھائی مگر وفاق پر دھاندلی کے سہارے مسلط حکمران کے پی کے میں قائم پی ٹی آئی کی جمہوری حکومت کا غیر مقبول بنانے کی خاطر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں اور صوبے کے حصہ کے فنڈز اور وسائل بھی فراہم کرنے کو تیار نہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مزیدخبریں