شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما و چیئرمن یونین کونسل خانپور ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کیلئے ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات اولین ترجیح ہوتے ہیں مگر پی ٹی آئی نے ریاستی مفادات کو کبھی ترجیح نہیں دی اقتدارسے نکلنے کے بعد سے اب تک پی ٹی آئی پاکستان کو بدنام اور جمہوری عمل سبوتاز کرنے کی مسلسل سازشیں کررہی ہے جو قابل قبول نہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھا تو یہ کسی کے حق میں بہتر نہیں ہوگا پاکستان معاشی بحرانوں کی زد میں ہے حکومت اپنی کوششوں سے ملکی ترقی کی راہ ہموار کررہی ہے۔