شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما و چیئرمن یونین کونسل ملیاں کلاں چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے مہنگی بجلی خریدنا حکمرانوں کی غلطی ہے ان کی غیر موثر پالیسیوں کے باعث بجلی کا بحران پیدا ہوا اس میں عوام کا کوئی عمل دخل نہیں عام آدمی ہر دور میں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نشانہ بنتا آرہا ہے اور بجلی و گیس سمیت دیگر یوٹیلیٹی بلوں اور مختلف ٹیکسوں کی مد میں سرکار کو کھربوں روپے ملتے ہیں مگر انہیں عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی بجائے کرپشن کے ذریعے تجوریاں بھر لی جاتی ہیں۔