کامونکی:میونسپل کمیٹی کئی روز سے سیوریج سسٹم کھولنے میں ناکام 

کامونکی(نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی دس روز سے سیوریج سسٹم کھولنے میں ناکام،پانی کھڑا ہونے سے سروس روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بند،جبکہ بدبو دار پانی سے مکینوں کا سانس لینا دشوار، تاجروں کا کاروبار بْری طرح متاثر ہوچکاہے۔ میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی باقیات پھینکے جانے کی وجہ سے سیوریج سسٹم گذشتہ دس روزسے بند ہے ۔ تعفن سے مختلف بیماریاں پھوٹ رہیں۔  علاوہ ازیں سر وس روڈ سے ملحقہ دْکاندار کاروبار متاثر ہونے کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں۔شہریوں نے ڈی سی گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت ایکشن  جائے اور سیوریج سسٹم کے نظام کو دْرست کروایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن