منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے: مقررین 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار ممبران امن کمیٹی و دیگر نے انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کیاجن میں علامہ خالد حسن ،دیگر ممبران کے نام شامل ہیںانہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ کھڑے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں ضلع بھر کے علماء اور سماجی رہنماؤں کے ذریعے نشہ سے انکار،زندگی سے پیار کا شعور اجاگر کیا جائیگا ، مقررین  نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے پولیس انتظامیہ، علماء ، اساتذہ اور والدین کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن