ایمن اباد (میاں طارق فیض )عوام کے محافظ خود حفاظتی حصار میں نظر آنے لگے عوام غیر محفوظ پولیس اعلی افسران کی حفاظت پر مامور شہر چوروں ڈکیتوں کے حوالے۔ پولیس کا ہے فرض خدمت اپ کی کے برعکس پولیس نے ار پی او سی پی او اور دیگر اعلی افسران کی حفاظت کا بیڑا اٹھا لیا عوام بے یار و مددگار چوروں ڈاکوون کے ہاتھوں لوٹنے لگی اپنی دادرسی اور شکایات کی غرض سے تھانوں میں جانے والے شہریوں کی کوئی شنوای نہیں ہوتی احتجاج کرنے پر عملہ کی کمی کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے عوام کی حفاظت کے دعویدار خود اتنے خوفزدہ ہیں ان کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر ہر وقت پولیس ملازمین کی ایک بڑی تعداد ان کو اپنے حصار میں لیے نظر آتی ہے ۔
ایمن آباد:عوام کے محافظ خود حفاظتی حصار میں نظر آنے لگے
Jun 27, 2024