گوجرانوالہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ٹریفک حادثاتی کمیٹی کا اجلاس 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شبیر حسین بٹ کی زیر صدارت ٹریفک حادثاتی کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔دھواں چھوڑتی گاڑیوں کیخلاف اور ویکس سے فٹنس سرٹیفکیٹ نہ حاصل کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے یکم جون سے اب تک 425 گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی اور خلاف ورزیوں پر 75 چالان 01لاکھ 72ہزار 5سو روپے سے زائد جرمانہ، 36گاڑیوں کو بند کردیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں حادثات رونما ہونے کی بنیادی وجوہات، درست نشاندہی، ایسے اقدامات اٹھانا جس سے ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، بڑے حادثات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا باقاعدگی سے جائزہ، ضلع میں ہونے والے بڑے حادثات کا ریکارڈ مرتب کرنے بارے تفصیلی اظہار خیال کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن