لاہور:شہر کے افق پر بادلوں کے ڈیرے، درجہ حرارت میں کمی

صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم کا مزاج بدل گیا، شہر کے آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے۔موسم کا احوال بتانے والوں نے آج سے یکم جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، جبکہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بادلوں کی آنکھ مچولی اور ہوا چلنے سے شہر کے موسم میں تبدیلی آگئی، درجہ حرارت میں کمی کے باعث گرمی سے مرجھائے لاہوریوں نے سکھ کا سانس لیا۔لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا۔ محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 23 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن