پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کیا جائے،میتھیوملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کیا جائے،حکومت پاکستان آئینی، بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے، وائٹ ہاوس میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ایک بار پھر پاکستان پر آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کا زور دیا گیا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران امریکا کے ایوان زیریں میں پاکستان کے حالیہ انتخابات سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد پر تبصرے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی کانگریس نے پاکستان کے حالیہ انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی کانگریس نے قرارداد 7 کے مقابلے میں 368 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کی تھی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیاتھا کہ الیکشن کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، انٹرنیٹ و ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات میں تعطل قابل مذمت ہے۔قرار دادمیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعووں کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔ عوام کو جمہوری عمل میں شرکت سے روکنے کیلئے عوام کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔قرارداد میں عوام کو جمہوری عمل میں حصہ لینے سے باز رکھنے کیلئے دھمکانے، قید اور ہراساں کرنے کی مذمت کی گئی تھی۔۔کانگریس رکن ڈیوڈ ولاڈاو نے قرار داد کی منظوری کا اعلان کیاتھا۔ ایوان نمائندگان کی قرارداد نمبر 901 میں پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے حمایت کا اظہار کرنے کیلئے ارکان نے ووٹ دیاتھا۔قرارداد میں پاکستان میں الیکشن میں سیاسی ارکان کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی کی بھی مذمت کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن