ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔ افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ نے 57 رنز کا ہدف 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، ریزا ہینڈرکس 29 اور کپتان ایڈن مارکرم 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ جنوبی افریقہ کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی بیٹر جنوبی افریقی بالرز کا مقابلہ نہیں کر سکا۔افغانستان کے 3 کھلاڑی رحمٰن اللّٰہ گرباز، محمد نبی اور نور احمد بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے جبکہ عظمت اللّٰہ عمرزئی کے سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہو سکا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
Jun 27, 2024 | 12:37