حکومت نےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے41 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ،نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر کل سماعت ہوگی ،گزشتہ ماہ 12ارب 26کروڑ یونٹ بجلی پیداہوئی ۔بجلی کی پیداواری لاگت 111 ارب روپے رہی ،فرنس آئل پر 31 روپے 44 فی یونٹ بجلی پیداکی گئی ،ایل این جی سے بجلی پیداوری لاگت 24 روپے ایک پیسہ فی یونٹ رہی ۔ایران سے 26 روپے 9پیسے میں فی یونٹ بجلی درآمد کی گئی، 23پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسزاور چوری کی نذر ہو گئی۔دوسری جانب ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 885میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500میگاواٹ ہےجبکہ بجلی کی پیداوار20ہزار615میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 6ہزار890 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار380 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے198بگاس سے 142اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 125 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔