پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 333 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا فی اونس بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 2304 ڈالر ہے۔