شراکت داری کو مضبوط کرنے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت جغرافیائی لحاظ سے پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے سمندر تک اقتصادی راہداری کا قدرتی راستہ فراہم کرتا ہے. وزیرِاعظم. آذربائیجان اور پاکستان کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں. وزیرِاعظم. پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کی استعداد اور موجودہ تجارت کو بڑھانے کیلئے جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کیا جائے. وزیرِ اعظم. پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں. وزیرِ اعظم حکومت کی کاروبار و سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، وزیرِ اعظم. پاکستان اور آزربائجان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے، بریفنگ آزربائجان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے، بریفنگ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وسط ایشیائی ممالک بالخصوص آذربائیجان کے ساتھ اقتصادی و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں نائب وزر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، عبدالعلیم خان، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، جام کمال خان، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کے حجم، استعداد اور تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا. وزیرِ اعظم کی متعلقہ حکام کو اقتصادی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت.
پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے سمندر تک اقتصادی راہداری کا قدرتی راستہ فراہم کرتا ہے. وزیرِاعظم
Jun 27, 2024 | 16:46