پشاور: خیبر پختون خوا کی حکومت نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے لیے سمری تیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں ایک جوڈیشل کمیشن کے قیام کی سمری آج کابینہ اجلاس سے منظور کرائی جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت پشاور ہائیکورٹ سے 9 مئی واقعات پر عدالتی کمیشن کے قیام کی درخواست کرے گی. کے پی حکومت چاہتی ہے کہ نو مئی کو ملک بھر میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کی جائیں۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ صوبے کی حدود میں ہونے سے واقعات کی تحقیقات تو ہو سکتی ہیں. جب کہ نو مئی کے بعد صوبے بھر میں 670 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔