اسلام آباد: نادرا اور کے الیکٹرک کے درمیان شناختی تصدیق کی خدمات کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔نادرا، کے الیکٹرک کو صارفین کے کوائف کی تصدیق کے لیے خدمات فراہم کرے گا. نادرا کی خدمات کی بدولت نئے کنکشن کے حصول، میٹر کی نام منتقلی میں مدد ملے گی۔رجسٹرڈ فائلرز شناختی کارڈ نمبر متعلقہ کے الیکٹرک اکاؤنٹ سے لنک بھی کرسکیں گے. کے الیکٹرک سروس سینٹرز میں شناخت کی تصدیق انگلیوں کے نشانات سے کی جائے گی۔صارفین کی آن لائن درخواستوں پر ویب سائٹ کے ذریعے خدمات فراہم کی جائیں گی۔نادرا سہولیات کی بدولت کے الیکٹرک کو اپنی خدمات کی فراہمی اور شفافیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔معاہدے کا مقصد سکیورٹی اقدامات کو مستحکم بنانا، دھوکہ دہی کی روک تھام کرنا اور ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری یقینی بنانا ہے۔معاہدہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے نادرا کے پختہ عزم اور کے الیکٹرک کے وژن کی عملی تعبیر ہے .جس سے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز میں شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔