ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کےلیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔
پرویڈینس میں کھیلے جارہے والے اس میں بارش کی آنکھ مچولی جاری ہے، پہلے ٹاس اور پھر میچ بھی تاخیر کا شکار ہوا۔ امپائرز پاکستانی وقت کے مطابق سوا 8 بجے میدان کا دوبارہ معائنہ کرکے میچ شروع ہونے کے بارے میں فیصلہ کیا۔
تاہم بارش رکنے کے بعد جب ٹاس ہوئی تو یہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے نام رہی جس نے بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے، وہ صرف 9 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان فارم ریشبھ پنت بھی 4 رنز کے مہمان ٹھہرے۔
اسکے بعد تیسری وکٹ پر کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ روہت شرما نے 57 جبکہ سوریا کمار یادیو نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔
ہاردیک پانڈیا کے 23 اکشر پٹیل کے 10 اور رویندرا جاڈیجا کے ناقابلِ شکست 17 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
واضح رہے کہ اگر ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل مقابلے کےلیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔
مسلسل بارش کے باعث میچ نہیں ہو پاتا تو اس صورت میں پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے میں بھی اپنے تمام میچز جیتنے والی بھارتی ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گی۔
واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرانے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرچکی ہے۔