ٹی 20 ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل، بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف

Jun 27, 2024 | 23:46

ویب ڈیسک

ٹی 20 ورلڈ کپ دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔گیانا میں کھیلے جا رہے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے، وہ صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان فارم ریشبھ پنت بھی 4 رنز کے مہمان ٹھہرے۔اسکے بعد تیسری وکٹ پر کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ روہت شرما نے 57 جبکہ سوریا کمار یادیو نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔ہاردیک پانڈیا کے 23 اکشر پٹیل کے 10 اور رویندرا جاڈیجا کے ناقابلِ شکست 17 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن نے تین جب کہ ٹوپلی، راشد، آرچر اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل مقابلے کےلیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرانے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

مزیدخبریں