شہزادہ ہیری کا والدین کو کھو دینے والے نوجوانوں کو مشورہ

Jun 27, 2024 | 23:56

ویب ڈیسک

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے بیٹے پرنس ہیری نے کہا کہ جو نوجوان اپنے والدین کو کھو چکے انہیں چاہیے اس دکھ کے بارے میں بات کریں ورنہ یہ دکھ انھیں اندر ہی اندر کھا جائے گا۔

شہزادہ ہیری نے ایک ویڈیو میں اپنی والدہ ڈیانا کو کھونے کے دکھ کا اظہار کیا۔

شہزادہ ہیری پہلے بھی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ ماں کی وفات کے بعد خاندانی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ذہنی طور پریشان رہے اور آخر کار انھیں تھراپی لینی پڑی۔

انکا کہنا تھا کہ کسی بھی بچے کے لیے اس بارے میں بات کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، میرے لیے بھی تھا لیکن جس لمحے میں نے اس بارے میں بات کرنا شروع کی تو چیزیں آسان ہونا شروع ہوگئیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی یہ ویڈیو مئی میں ریکارڈ ہوئی تھی اور ہفتے کے روز جاری کی گئی۔

مزیدخبریں