سعودی عرب: پاکستانی کے قتل میں ملوث دو بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیا گیا

مکہ مکرمہ(مبشر لون استادانوالہ سے) روڈ سکیورٹی فورس نے ریاض طائف روڈ پر پاکستانی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ پاکستانی شہری کو چند دن پہلے الخبر میں قتل کیا گیا تھا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق الخبر پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ الخبر میں پاکستانی کے قتل میں 2 بنگلہ دیشیوں کا ہاتھ ہے۔ روڈ سکیورٹی فورس نے دونوں کو اس وقت دھر لیا جب مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کرتے وقت گاڑی کے سامان والے حصے سے دونوں کو گرفتار کرلیا اور الحومیات پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس نے رابطہ کرکے الخبر پولیس کو طلب کر لیا اور دونوں کو اس کی تحویل میں دے دیا۔ یاد رہے کہ الخبر پولیس کو ہفتے کو 62 سالہ پاکستانی شہری کی لاش اس کے گھر سے ملی تھی قاتلوں نے اس کی گردن تن سے جدا کر دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...