ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی میں اکثریت حاصل ہوگئی تو جلد نئے لیڈر کا انتخاب کرینگے: عطاءمانیکا

Mar 27, 2009 | 16:46

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خبرنگار خصوصی) مسلم لیگ (ق) فارورڈ بلاک کے سربراہ میاں عطاءمحمد مانیکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھیوں کو (ق) لیگ کی پارلیمانی پارٹی میں اکثریت حاصل ہوچکی ہے لہٰذا ہم جلد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا کر اپنے نئے پارلیمانی لیڈر کا انتخاب کریں گے اور سپیکر کو اپنے اراکین اسمبلی شو کرکے نئے لیڈر کے نوٹیفکیشن کی استدعا کریں گے۔ انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کے اس استدلال کو بے بنیاد اور غیرآئینی قرار دیا کہ ایوان سے باہر کوئی شخص کسی منتخب رکن اسمبلی کو چارج شیٹ یا اس کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ آئینی طور پر یہ حق صرف پارلیمانی پارٹی کو حاصل ہے اور ڈیفکشن کلاز اس حوالہ سے واضح ہیں۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں 42 اراکین اسمبلی کی ضرورت تھی جو پوری ہوچکی ہے لیکن اگلے دو تین روز میں یہ تعداد 45 ہوجائے گی لہٰذا پھر چودھری صاحبان کے خفیہ منصوبے اور معاہدات دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔
مزیدخبریں