حکومتی معاونت کے بغیر ٹینس پاکستان میں ترقی نہیں کر سکتا: عشنا سہیل

Mar 27, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ابھرتی ہوئی ٹینس پلیئر عشنا سہیل نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی اور ٹینس فیڈریشن کی معاونت کے بغیر ٹینس کا کھیل پاکستان میں ترقی نہیں کر سکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عشنا سہیل نے کہا کہ ابھی بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر انڈر 18 گرلز چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرونگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے نہ پھلنے اور پھولنے کی وجہ سپانسرشپ کا فقدان ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا تب ہی کھلاڑیوں کو سپورٹ مل سکے گی۔ اس موقع پر کوچ رشید ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن دعوے تو بہت کرتی ہے اپنی باتوں کو عملی جامہ نہیں پہناتی۔
مزیدخبریں