عراق : انتخابی نتائج‘ علاوی اتحاد کی برتری‘ 2 دھماکے‘ 40 ہلاک 60 زخمی

بغداد (اے ایف پی + جی این آئی + ریڈیو مانیٹرنگ) عراقی شہر بعقوبہ مےں 2بم دھماکوں مےں 40افراد ہلاک اور خواتین و بچوں سمیت 6زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق صوبہ دیالہ مےں خالص ٹاﺅن مےں ایک کیفے کے سامنے یہ دھماکے ہوئے۔ حکام کہنا ہے کہ ہلاکتوں مےں اضافے کا خدشہ ہے۔ سات مارچ کو ہونے والے انتخابات کے حتمی نتاثج کا اعلان کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ علاوی کے اتحاد کو موجودہ وزیراعظم نوری المالکی پر دو سیٹوں کی سبقت ہے، اس سے قبل عراق مےں اقوام متحدہ کے ایلچی نے انتخابات کو شفاف قرار دیا اور عراقیوں سے نتائج کو تسلیم کرنے کےلئے کہا۔ عراقی پارلیمان کی 350 نشستوں پر چھ ہزار 20امیدواروں نے 86مختلف جماعتوں کی طرف سے انتخاب لڑا تھا، ان انتخابات مےں ووٹنگ کا تناسب 62فیصد رہا جو کہ پانچ سال قبل ہونے والے عام انتخابات سے تقریباً 13فیصد کم تھا۔ 6ہزار 20امیدواروں نے 86مختلف جماعتوں کی طرف سے انتخاب لڑا تھا۔

ای پیپر دی نیشن