بنگلہ دیش کےچالیسویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز اکتیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ دارالحکومت ڈھاکہ کے نیشنل سٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب کا منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور بھوٹان کے بادشاہ سمیت اہم ملکی اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز کبوتروں کو فضا میں آزاد کرکے کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں نے پریڈ پیش کی جس میں پرندوں اور اہم عمارات کے فلوٹس بھی شامل تھے۔ خواتین نے خوبورت دھنوں پر رقص اور مختلف پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا۔ یوم آزادی کے موقع پر اہم عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے اور چراغاں کیا گیا ہے۔