بنگلہ دیش کے چالیسویں یوم آزادی کے موقع پررنگا رنگ پریڈ اور روایتی رقص پیش کیئے گئے،وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سمیت ملکی اور غیرملکی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Mar 27, 2011 | 18:48

سفیر یاؤ جنگ
بنگلہ دیش کےچالیسویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز اکتیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ دارالحکومت ڈھاکہ کے نیشنل سٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب کا منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور بھوٹان کے بادشاہ سمیت اہم ملکی اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز کبوتروں کو فضا میں آزاد کرکے کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں نے پریڈ پیش کی جس میں پرندوں اور اہم عمارات کے فلوٹس بھی شامل تھے۔ خواتین نے خوبورت دھنوں پر رقص اور مختلف پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا۔ یوم آزادی کے موقع پر اہم عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے اور چراغاں کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں