واقعہ کی اطلاع ملتے ہی الطاف حسین نے پی آئی بی کالونی سیکٹرفون کرکے سیکٹر کمیٹی اوریونٹ کے ذمہ داران سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔اس دوران الطاف حسین نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا۔ایم کیو ایم قائد نے مطالبہ کیا کہ منصور مختار کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔