واسا کی ”مہربانیاں“

مکرمی! بندروڈ داروغہ والا کے علاقہ تاراں والا بازار فاروق آباد میں گورنمنٹ کی طرف سے سیوریج سسٹم کا کام شروع کیا گیا‘ جسے واسا نے پچھلے اڑھائی ماہ سے ادھورا چھوڑ ا ہوا ہے۔ گٹروں کیلئے کھدائی کے دوران واٹر سپلائی کے پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے نلوں میں گٹروں کا گندا پانی مل کرآرہا ہے جس سے پیٹ کے امراض پھیل رہے ہیں۔کھلے گٹروں اور پھیلے ہوئے گندے پانی کی وجہ سے پورا بازار گندگی اور تعفن کا شکار ہے‘ اہل علاقہ نے کئی بار شکایت کی اور کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیالیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ واسا کو ہدایت جاری کرے کہ وہ تاراں والا بازار کے سیوریج کا ادھورا کام جلد از جلد مکمل کرے۔ (اہل علاقہ ‘ داروغہ والا فاروق آباد لاہور)

ای پیپر دی نیشن