مکرمی! محسن اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ انسانی جسم میں دل ایک گوشت کا لوتھڑا ہے۔ اگر یہ درست رہے تو سارا جسم درست اگر یہ خراب رہے تو سارا جسم خراب یعنی دل کی خرابی سے انسان راہ راست پر بھی نہیں رہتا اور دل کی بیماری سے انسان اپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھو لیتا ہے۔ کبھی سن رکھا تھا کہ موٹاپا اور بڑھاپا ہارٹ ٹربل کا باعث ہوتے ہیں مگر اب تو ہر ایج اور جسم کی ہر کیفیت میں یہ مرض ہو رہا ہے۔ دل کے مریض انجیوگرافی کراتے اور پھر بائی پاس کرانے پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں۔ ایسے مریضوں کیلئے نہایت مجرب نسخہ تحریر کیا گیا ہے۔ اللہ ملک العرش شفاءدے دیتے ہیں۔ نسخہ یہ ہے۔ لیموں‘ ادرک‘ لہسن اور سیب کا سرکہ ایک ایک پیالی۔ اس آمیزے کو ہلکی آنچ دی جائے۔ چار پیالیوں کی تین رہ جائیں محلول کو ٹھنڈا کر کے اس میں تین پیالیاں چھوٹا شہد ملا لیں۔ روزانہ صبح نہار تین چمچ کھایا جائے۔ اللہ کی رحمت و فضل سے دل کی شریانیں کھل جائیں گی۔ (چودھری نور احمد نور (ر) پرنسپل گوجرانوالہ)