لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ قصرصدارت میں بیٹھا فرد واحد قوم اور قومی اداروں کیلئے بوجھ بنا ہوا ہے۔ زر بابا نے بدعنوانی کے سلسلہ میں اپنے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے، اس میدان میں کوئی ان کا جوڑ نہیں ہے۔ بدعنوان اتحادی حکمرانوں کا سایہ جس بھی قومی ادارے پر پڑا وہ اندھیروں میں ڈوب گیا۔