رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی ہمارے قائد ہیں،رائے ونڈ میں کسی چور ڈاکو اور منشیات فروش کو بھیس بدل کر آنے نہیں دیں گے ،لیگی نمائندوں نے پانچ سالوں میں شہر کا جو حشر کیا اس کا بدلہ عبدالرشید بھٹی کو ووٹ دیکر اتاریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں مبشر حسین، جنرل سیکرٹری بابر علی مونگا، چیئرمین شیخ فیاض احمد بجاج اور وائس چیئرمین چودھری جاوید مسعود نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی نئے چہرے کو آزمانے کی ضرورت نہیں عبدالرشید بھٹی کی سابقہ خدمات ہی کافی ہیں ان کے مقابلے میں کوئی بھی تاجروں کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کسی غریب دکاندار کو تنگ نہیں کیا۔ عبدالرشید بھٹی کو پہلے بھی تاجروں نے جتوایا تھا اب بھی انجمن تاجران کا کردار فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ تاجروں کی ہمدردیاں عبدالرشید بھٹی کے ساتھ ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت صرف ان کے حق میں فیصلہ دے تو تاجران عبدالرشید بھٹی کی سو فیصد کامیابی کی گارنٹی دیتے ہیں۔
نئے چہرے آزمانے کی ضرورت نہیں، عبدالرشید بھٹی کو کامیاب کرائیں گے: انجمن تاجران رائیونڈ
Mar 27, 2013