کھٹی میٹھی لیچی مختلف قسم کے نیوٹریشنز اور وٹامنز سے بھرپور ہے، اس موسم میں استعمال نہایت مفید ہے

Mar 27, 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) گرمیوں میں پھل کی بہار نظر آتی ہے۔ ایسی ہی ایک سوغات خشک سرد مزاج کی حامل پھل لیچی بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس موسم میں لیچی کا استعمال نہایت ہی مفید ہے۔ اوپر سے سرخ اور اندر سے رس دار سفید گودے والی کھٹی میٹھی لیچی گرمیوں کا خاص پھل ہے۔ جس میں مختلف قسم کے نیو ٹریشنز اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ خاص طور پر لیچی میں وٹامن سی اور گلوکوز کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ماہرین نے ادارہ تحقیقات طبیہ پاکستان کے زیر اہتمام لیچی کی افادیت کے مو ضوع پر منعقدہ مجلس مذاکر ہ میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ لیچی کا استعمال مفرح و مقوی قلب ہونے کے ساتھ ساتھ پیاس کو تسکین اور تپ محرقہ میں مفید و موثر ہوتا ہے۔ لطیف طبع اور وجع الاسنان اورلثہ دمیہ میں بھی مفید اور مولد خون ہے۔ ماہرین اطباءکے مطابق روزانہ سو گرام لیچی کا استعمال پورے دن کی وٹامن سی کی ضرورت پوری کر دیتا ہے۔

مزیدخبریں