اسلام آباد (این این آئی) وزارت داخلہ نے اسلحہ ساتھ رکھنے کے تمام اجازت نامے منسوخ کر تے ہوئے ملک بھر میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے اجازت نامے بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ میں ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں اسلحہ ساتھ رکھنے کے تمام اجازت نامے منسوخ کر دیئے ہیں، گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال سے متعلق جاری اجازت نامے بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے کہاکہ31 مارچ سے تمام اجازت نامے منسوخ تصور کئے جائیں گے نوٹیفکیشن کے مطابق اجازت ناموں سے متعلق نئی پالیسی جلد تشکیل دی جائے گی اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے تمام صوبوں ہدایت جاری کر دی ہے کہ حکم نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔