لاہور (خصوصی نامہ نگار) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مذاکرات کرنے والی اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان رانا ثناءاللہ کے رویئے پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے باہر آ گئے۔ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کا مو¿قف تھا رانا ثناءاللہ نے اجلاس سے پہلے نگران وزیراعلیٰ کا اعلان میڈیا میں کیا تاہم بعدازاں حکومتی ٹیم اپوزیشن کو منا کر واپس لے آئی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اپوزیشن ارکان چوہدری ظہیر الدین اور شوکت بسرا نے مسلم لیگ ن کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کمیٹی اجلاس سے قبل کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا نجم سیٹھی کے نام کا اعلان مسلم لیگ ن کے ترجمان مشاہد اللہ خان اور رانا ثناءاللہ خان نے پہلے کرنا تھا تو پھر ہمیں اجلاس میں بلایا کیوں گیا۔ چوہدری ظہیر الدین نے کہا رانا ثناءاللہ نے غیر اخلاقی اور غیر جمہوری حرکت کی جب مشاورت کے لئے بلایا گیا تو دستخط کے بعد اعلان کرنا چاہئے تھا، کریڈٹ لینے کی جلدی میں ایسی حرکتیں مناسب نہیں۔