ہندو برادری آج ”ہولی“ کا تہوار منائے گی

Mar 27, 2013

لاہور (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندﺅ برادری آج اپنا ”ہولی“ کا تہوار منائے گی‘ اس حوالے سے برادری نے اپنے گھروں اور مندروں کو خصوصی طور پر سجایا اور ایک دوسرے کے گھروں میں تمغے تحائف کا سلسلہ شروع کر دیا ہے‘ صوبائی دارالحکومت میں مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام اگروال آشرم میں منعقد ہوگی جس میں ہندﺅ برادری کی کثیر تعداد شرکت کرے گی‘ جہاں پر ناصرف ہولی کی خصوصی پوجا ہو گی بلکہ ایک دوسرے کو ہولی کے رنگ لگا کر مبارکباد دیں گے جبکہ تقریب کے اہتمام پر خصوصی پرشاد اور لنگر سے ہولی کے شرکاءکی تواضع کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں