لاہور (کامرس رپورٹر) پیاف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیجانب سے صاف ستھرے کاروباری اداروں کے خلاف فراڈ کی من گھڑت کہانیوں اور بلاتحقیق الزامات عائد کئے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر سے معاملے کا فوری نوٹس لیکر غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کے لئے متعلقہ اہلکاران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ایف بی آر کے پاس اگر کسی کاروباری ادارے کے بارے میں فراڈ کا کوئی واضح ثبوت ہے تو اس کے خلاف کارروائی کرے لیکن بلاثبوت اور بلاتحقیق کسی ادارے کے خلاف فراڈ کے الزام کی تشہیر کرنا انصاف نہیں۔
چیئرمین ایف بی آر کاروباری اداروں کیخلاف الزامات کا نوٹس لیں: پیاف
Mar 27, 2013