لاہور (کامرس رپورٹر) سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و صدر قومی تاجر اتحاد لاہور عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اورامن وامان کی خراب صورتحال معیشت کے لیے خطرناک ہے تاجروںکی مشاورت کو مدنظر نہ رکھا گیا تو آئندہ سال تجارت پر مزید منفی رجحانات کے اثرات نمایاں ہونگے، بداعتمادی اور غیر یقینی فضا کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری مزید خراب ہو گی۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک مزید قرضوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی پاکستان کی خوشحالی اور بقاءکے لیے ا ٓنے والی نئی حکومت امن ومان کی بہتری اور نئے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہ دی تو معاشی حالات مزید خراب ہونگے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت معیشت کی بہتری کے لئے جامع منصوبہ بندی کرے اور موجودہ غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کے لیے آئندہ بجٹ میں ملکی تاجروں اور صنعت کاروں کی ضروریات اور تجاویز کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے۔
”لوڈشیڈنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال معیشت کیلئے خطرناک ہے“
Mar 27, 2013