زیادہ کی بجائے معیاری گلوکاری پر یقین رکھتی ہوں:کومل رضوی

لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ میں زیادہ کی بجائے معیاری گلوکاری پر یقین رکھتی ہوں‘ نئے البم پر کام شروع کر دیا ہے جو بہت جلد مارکیٹ میں آجائے گا۔ ایک ملاقات کے دوران کومل رضوی نے بتایا کہ میںآجکل صوفیانہ کلام پر مشتمل اپنی نئے البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں اورمجھے یقین ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک یہ البم مکمل ہو کر مارکیٹ میںآجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ گانے گاکر پیسے کمانے کی بجائے معیار کو ترجیح کو دیتی ہوں۔ 

ای پیپر دی نیشن