لندن ( آئی این پی )برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اور ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی عصمت دری کے خلاف آگاہی پھیلانے افریقہ پہنچ گئے۔ہالی وڈ سپر سٹار انجلینا جولی اور برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ ان دنوں جنگ سے تباہ حال ملک کانگو کے دورے پر ہیں۔ انجلینا جولی کی نئی فلم "ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی" جنگ زدہ علاقوں میں عورتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے گرد گھومتی ہے۔ ولیم ہیگ اسی فلم سے متاثر ہوکر انجلینا کے ساتھ آگاہی مہم میں شامل ہیں۔ کانگو کے علاوہ وہ دیگر افریقی ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔ انجلینا کے ساتھ ڈاکٹرز، وکلائ اور کئی مقامی پولیس آفیسرز بھی ہیں۔