قومی سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: فیصل آباد وولفر‘ ملتان ٹائیگرز‘ لاہور لائنز کامیاب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام لاہور میں شروع ہونے والی قومی سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فیصل آباد ولفز اور ملتان ٹائیگرز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں فیصل آباد وولفز کی ٹیم نے بہاولپور سٹیگز کی ٹیم کو 63 رنز سے مات دی۔ اس میچ میں فیصل آباد وولفز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنائے۔ علی وقاص نے39 جبکہ کپتان مصباح الحق22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں بہاولپورکی ٹیم8 وکٹ پر91 رنز ہی بنا سکی۔ حماد طارق 28 سکور کے ساتھ اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ سکورر رہے۔ فیصل آباد کی جانب سے باولنگ میں خرم شہزاد نے چار کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کی کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ خرم شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں ملتان ٹائیگرز کی ٹیم نے ایبٹ آباد فالکنز کو 5 وکٹوں سے مات دی۔ اس میچ میں ایبٹ آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔ نمایاں کھلاڑیوں میں عدنان رئیس نے 34، ہارون نے 29 اور سجاد علی نے 25 رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے ذوالفقار بابر اور شعیب مقصود نے تین تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں ملتان ٹائیگرز کی ٹیم نے ہدف 17.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ ذیشان اشرف نے 58 ناٹ آوٹ رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب مقصود نے 45 رنز بنائے۔ ایبٹ آباد کی جانب سے یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ اس میچ میں شعیب مقصود کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔قومی ٹی ٹونٹی سپرایٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں لاہور لائنز نے سیالکوٹ سٹالینز کو شکست سے دوچار کر دیا۔ اس میچ میں لاہور لائنز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ اوپنر ناصر جمشید کے 71 ناقابل شکست رنز شامل تھے۔ ناصر جمشید جنوبی افریقہ میں آ¶ٹ آف فارم رہے، ملک میں آتے ہی ان کی فارم بحال ہو گئی جبکہ ٹی ٹونٹی کے کپتان محمد حفیظ پہلے میچ میں ناکام رہے وہ صرف 7 رنز بنا سکے۔ کامران اکمل نے 33 اور علی عظمت نے 21 رنز بنائے۔ شعیب ملک اور بلاول بھٹی نے دو دو جبکہ عبدالرحمن اور نویدالحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ سیالکوٹ سٹالینز 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا سکی۔ کپتان شعیب ملک سمیت کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ شاہد یوسف 17، بلاول بھٹی 29 ناٹ آ¶ٹ، شکیل نصر 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عدنان رسول نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ناصر جمشید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فیصل بینک سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سیالکوٹ سٹالینز اور ابیٹ آباد کے درمیان ہو گا۔ دوسرے میچ میں لاہور لائنز اور ملتان ٹائیگرز جبکہ کراچی ڈولفن اور راولپنڈی ریمز آخری مقابلے میں آمنے سامنے ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...