نوجوان کھلاڑی سنگاپور ہاکی ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج دینگے: طاہر زمان

Mar 27, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی انڈر16 ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سنگا پور میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج دے گی۔ پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔ انشااﷲ کھلاڑی کامیابی حاصل کرینگے۔ دو ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں 2014ءکے یوتھ انڈر16 ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی کر جائیں گی۔ کھلاڑیوں میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں مختصر فارمیٹ والی ہاکی پہلی مرتبہ متعارف کرائی جا رہی ہے جس کیلئے کھلاڑیوں کو ہر قسم کی پریکٹس مہیا کی جا رہی ہے۔ کوچ رانا ظہیر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو دیکھنے ہوئے اپنی ٹیم کو فیورٹ سمجھتا ہوں۔ توقعات پر پورا اتریں گے۔ دوسرے انڈر 16 بوائز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے اعلان کردہ 10 رکنی سکواڈ میں محمد شیراز حفیظ، مبشر علی، سکندر مصطفٰی، عدیل لطیف، محمد عتیق (نائب کپتان)، نوحیز زاہد ملک (کپتان)، محمد جنید کمال، جنید منظور، شان ارشاد اور رومان خان شامل ہیں۔ طاہر زمان ہیڈ کوچ و مینجر، ظہیر احمد بابر، صابر علی و دیگر شامل ہیں۔کیمپ 31 مارچ تک جاری رہے گا ۔ ٹیم یکم اور 2 اپریل کی درمیانی شب سنگاپور روانہ ہو گی۔ 

مزیدخبریں