بگوٹا (نیٹ نیوز) فائٹنگ کولمبیا میں عوام کا پسندیدہ کھیل ہے۔ کولمبیا میں بل فائٹنگ میلے میں بپھرے بیلوں کو لال کپڑا دکھانا مہنگا پڑ گیا۔ مشتعل بیلوں نے ٹکریں مار کر 2کی جان لے لی اور 15کو زخمی کر دیا۔ بے قابو بیلوں نے ٹکریں ماریں اور سینگوں پر اٹھا کر زمین پر پٹخا۔ جانوروں کی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے باوجود بل فائٹنگ کولمبیا عوام کا پسندیدہ کھیل ہے۔