لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ میں لمز کلب نے سیمی فائنل میں باٹا کلب کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ لمز فٹ بال کلب نے با ٹا کلب کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ مقررہ وقت کے اختتام تک کوئی بھی ٹیم گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنلٹی ککس دی گئیں۔ دونوں جانب سے چار چار گول سکور ہوئے جس کے بعد فیصلہ سڈن ڈیتھ پر لمز کے حق میں ہوا۔ سلیم خان کلب سے ہو گا جو پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے، فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔