اسلام آباد (اے پی پی) قومی تین رکنی ٹیم ایشین جونیئر سنوکر چیمپئن میں شرکت کیلئے کل بھارت روانہ ہوگی۔ چیمپئن شپ بھارت کے شہر اندور میں یکم سے 7 اپریل تک منعقد ہوگی ۔ کھلاڑیوں میں حمزہ اکبر اور محمد ماجد جبکہ آفیشلز میں محمد یوسف بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوںگے۔