حافظ آباد : خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی دو رسولیاں نکال لی گئیں

حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گاﺅں دریا میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی دو رسولیاں نکال لیں۔ نواحی گاوں دریا کی 50 سالہ خاتون خورشید فاطمہ پیٹ کے درد میں مبتلا تھی ، ادویات کھانے کے باوجود درد سے نجات نہ ملی تو اہل خانہ اسے حافظ آباد کے ایک ہسپتال میں لے آئے جہاں اسکا آپریشن کیا گیا اور پیٹ سے15 کلو وزنی دو رسولیاں نکال لیں۔ڈاکٹروں کے مطابق خورشید فاطمہ کی حالت تسلی بخش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...