ہنڈی کا کاروبار روکا جائے‘ قوم دفاع کیلئے فوج کو تمام وسائل فراہم کرے گی: نگران وزیراعظم‘ آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی) نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس کے دوران ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورت حال‘ آئندہ انتخابات کے پرامن ماحول میں شفاف انعقاد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے نگران وزیراعظم کو اپنے دورہ اردن اور وہاں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات اور ملک کی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور میر ہزار کھوسو کو نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو بتایا کہ مسلح افواج 11مئی کو ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے الیکشن کمشن کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں اور اس ضمن میں الیکشن کمشن کے ساتھ ہمارا مکمل رابطہ ہے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے دہشت گردی کے خلاف فوج نے جو قربانیاں دی ہیں اس کا صرف قوم ہی نہیں پوری دنیا اعتراف کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے فوجی جوانوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ قوم مسلح افواج کو ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لئے تمام وسائل فراہم کرے گی۔ دریں اثناءنگران وزیراعظم میر ہزار کھوسو سے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملاقات کی اور صوبے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کے زائد بل بھجوانے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے میر ہزار کھوسو نے سیکرٹری واٹر اینڈ پاور کو طلب کر کے ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر صوبے کا دورہ کر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور صارفین کو درست بل بھیجے جائیں۔ وزیراعظم کو وزارت پانی و بجلی کے حکام نے توانائی کی صورتحال اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ وزارت خزانہ کے حکام نے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجوں، معاشی صورتحال، تجارتی توازن، بجٹ صورتحال اور ترسیلات زر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر میر ہزار کھوسو نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری کیلئے استعداد رکھنے والے شعبوں پر توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی بنکنگ نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ ہنڈی کے کاروبار پر قابو پایا جا سکے اور بیرون وطن پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ہو اکے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...