لال مسجد آپریشن کے تحقیقاتی کمشن کی رپورٹ مکمل، سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی

Mar 27, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحقیقاتی کمشن نے لال مسجد آپریشن کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کا بیان شامل نہیں۔ کمشن نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ پرویز مشرف کو چار بار سمن جاری کئے گئے لیکن انہوں نے وصول ہی نہیں کئے جبکہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا۔ تحقیقات وفاقی شریعت کورٹ کے جسٹس شہزاد شیخ نے کیں۔

مزیدخبریں