بیروزگاری، جھگڑے، لاہور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں 3 شادی شدہ افراد کی خودکشی

Mar 27, 2013

لاہور+ شیخوپورہ +گوجرانوالہ (نامہ نگار + نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) 3 افراد نے مختلف وجوہات پر زندگی ختم کر لی۔ گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ بلے والا کے منیر کا 23 سالہ بیٹا محنت کش سجاد جس کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی جو دن رات سیف الماری بنا کر اس کے عوض ملنے والی مزدوری سے بڑی مشکل کے ساتھ اپنے گھریلو اخراجات پورے کرتا تھا سجاد چند دنوں سے بے حد پریشان تھا جوگزشتہ روز غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر خودکو کمرے میں بند کرنے کے بعد گلے میں پھندا ڈال پنکھے سے جھول گیا۔ جب کہ شیخوپورہ سے ہمارے نامہ نگار خصوصی کے مطابق محلہ سلطان پورہ میں بےروزگاری سے تنگ شادی شدہ نوجوان آصف نے اپنے سسرال کے گھر چھت سے لٹک کہ خودکشی کرلی وہ 4ماہ قبل پہلے بچے کا باپ بنا تھا آصف لاہور روڈکی آبادی سلیم کوٹ کا رہائشی تھا وہ اپنی بیوی کے ہمراہ سسرال آیا تھا اور بیوی کو دودھ لینے کے بہانے بازار بھیج کر خود پھندے سے جھول گیا۔ نصیر آباد مکہ کالونی کے رہائشی 29 سالہ الیکٹریشن نواز کی سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ روز جھگڑے پر نواز نے پسٹل سے کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔

مزیدخبریں