لاہور (وقت نیوز) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی رہائش پر فائرنگ کرنے والے دو ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ وقت نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نام حسن ولید اور عرفان عارف ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول برآمد کر لئے گئے۔