کوئٹہ (این این آئی) کچلاک میں سکیورٹی فورس کی کارروائی‘ دو ہزار کلو دھماکہ خیز مواد برآمد، منگل کی شام کچلاک کے قریب چمن سے آنے والے ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی تو اسی بوریوں میں دو ہزار کلو دھماکہ خیز مواد سکیورٹی فورس نے برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد کوئٹہ منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ سکیورٹی فورس کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔