واشنگٹن (آئی این پی) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں شفاف انتخابات میں دلچسپی رکھتا ہے۔ واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کی تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا سابق صدر پرویز مشرف کی واپسی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے۔
مشرف کی واپسی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے: امریکی سفیر
Mar 27, 2013